23 جولائی، 2016، 11:22 AM

ایران کی جرمنی میں دہشت گردانہ حملے کی مذمت

ایران کی جرمنی میں دہشت گردانہ حملے کی مذمت

اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے جرمنی میں دہشت گردانہ حملے کی مذمت کرتے ہوئے جرمن حکومت اور عوام کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی اردوسروس کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان بہرام قاسمی نے جرمنی میں دہشت گردانہ حملے کی مذمت کرتے ہوئے جرمن حکومت اور عوام کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔

ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ آج دہشت گردی تمام ممالک میں پھیل گئی ہے اور دہشت گردی کے خلاف  کارروائی کے لئے تمام ممالک کو سنجیدہ اقدامات اٹھانے چاہیں کیونکہ اچھے اور برے دہشت گردوں کی تقسیم سے دہشت گردی کو فروغ ملتا ہے وہی اچھے دہشت گرد بعد میں برے بن جاتے ہیں لہذا دہشت گردی کی ہمیں ہر شکل میں مذمت اور اس کے خلاف کارروائی کرنی چاہیے۔

ترجمان نے کہا کہ جن ممالک نے دہشت گردوں کی تربیت کے لئے سینٹر اور کیمپ قائم کئے آج وہ ممالک دہشت گردوں کی کارروائیوں میں برابر کے شریک ہیں۔ ترجمان نے کہا کہ بعض نادان ممالک نے دہشت گردوں کو قتل اور دہشت گردی کا راستہ بتایا ہے جس کی بنا پر آج دہشت گرد عام  اور بے گناہ انسانوں کو اپنی بربریت کا نشانہ بنا رہے ہیں۔

News ID 1865684

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha